سرورق / خبریں / سپریم کورٹ کے چارججوں نے چیف جسٹس پر اٹھائی انگلی-

سپریم کورٹ کے چارججوں نے چیف جسٹس پر اٹھائی انگلی-

نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) ایک غیر معمولی پیش رفت میں سپریم کورٹ کے چار ججوں نے آج الزام لگایا کہ ملک کے اعلی ترین عدالت کے طریقہ کار میں انتظامی ضابطوں پر عمل نہیں ہورہا ہے اور چیف جسٹس کے ذریعہ عدالتی بنچوں کو سماعت کے لئے مقدمات من مانے ڈھنگ سے الاٹ کرنے کی وجہ سے عدلیہ کے اعتبار پر داغ لگ رہا ہے۔

سپریم کورٹ کے دوسرے سینئر ترین جسٹس جستی چملیشور نے جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس کورین جوسف کے ساتھ آج صبح اپنے تعلق روڈ کی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس میں یہ الزامات لگائے۔
انہوں نے چیف جسٹس دیپک مشرا کو اس کے لئے براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: