سرورق / خبریں / سپریم کورٹ کی جانب سے راحت سیتلواڑ کی گرفتاری31مئی تک ٹل…

سپریم کورٹ کی جانب سے راحت سیتلواڑ کی گرفتاری31مئی تک ٹل…

نئی دہلی۔سپریم کورٹ نے آج سماجی کارکن تیسٹا سیتلواڑ اوران کے شوہر کی گرفتاری اور عبوری وقبل از گرفتاری ضمانت عرضی کی عبوری تحفظ کی مدت بڑھا دی ہے ۔ یہ ممبئی ہائی کورٹ کا فیصلہ تھا سپریم کورٹ نے اب اسے 2 مئی سے بڑھاکر 31 مئی کردیا ہے ۔ گجرات پولیس کی شکایت پر رقم غبن کرنے کا معاملہ ہے ۔ یعنی اب ان دونوں کی گرفتاری 31 مئی تک ٹل چکی ہے ۔تاہم عدالت عظمیٰ نے تیسٹا اور ان کے شوہر جاوید آنند کو ہدایت دی کہ وہ گجرات میں متعلقہ فورم سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کریں ۔ جسٹس کرئین جوزف کی قیادت والی بنچ نے کہا کہ تیسٹا اوران کے شوہر نے حل طلب کیا ہے اور متعلقہ عدالت کو اس سلسلہ میں فیصلہ کرنا چاہئے۔ گجرات حکومت کی نمائندگی کررہے سینئر وکیل مہیش جیٹھ ملانی اور ایڈیشنل سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے انہیں دی جانے والی ضمانتوں کی مخالفت کی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: