سرورق / خبریں / سپریم کورٹ میں کارتی کی نئی عرضی ، منگل کو سماعت کا امکان-

سپریم کورٹ میں کارتی کی نئی عرضی ، منگل کو سماعت کا امکان-

نئی دہلی، سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے بیٹے كارتی چدمبرم نے آئی این ایكس میڈیا معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کے سمن آرڈرکو منسوخ کرنےکے لئے آج نئی عرضی دائر کی، جس پر کل سماعت ہو سکتی ہے۔
سپریم کورٹ کے 23 فروری کےمشورے پر عمل کرتے ہوئے کارتی نے یہ نئی عرضی دائر کی ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے گزشتہ 23 فروری کو سماعت کرتے ہوئے كارتی کو راحت دینے سےانکار کر دیا تھا، کیونکہ انہوں نے سی بی آئی سےمتعلق معاملہ میں ہی ای ڈی کے سمن آرڈر کے سلسلے میں مداخلت کی عرضی داخل کی تھی۔سی بی آئی کے وکیل نے یہ کہتے ہوئے اس کی مخالفت کی تھی کہ سی بی آئی اور ای ڈی کا معاملہ الگ الگ ہے۔
قابل غور ہے کہ ای ڈی نے یکم مارچ کو پیش ہونے کے لئے سمن جاری کیا تھا، جس کو مسترد کرانے کے لئے وہ سپریم کورٹ پہنچے تھے۔ عدالت نے از سر نو عرضی دائر کرنے کا مشورہ دیا تھا، جس کے بعد كارتی نے یہ عرضی دائر کی ہے۔
کارتی فی الحال 6 مارچ تک سی بی آئی کی حراست میں ہیں۔ انہیں گذشتہ 28 فروری کو لندن سے چنئی آتے وقت چنئی ہوائی اڈے پر سی بی آئی نے حراست میں لیا تھا اور بعد میں گرفتار کرکے انہیں دہلی لایا گیا تھا۔
كارتی چدمبرم پر آئی این ایكس میڈیا میں تقریبا 350 کروڑ روپیے کی سرمایہ کاری کو فارن انویسٹمنٹ پرموشن بورڈ (ایف آئی پی بی) سے منظوری دلانے کے لئے کمیشن لینے کا الزام ہے۔ اس وقت، ان کے والد پی چدمبرم مرکزی وزیر مالیات تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: