سرورق / کرناٹک / سونیا کی ر یلی بتاتی ہے کہ کانگریس اپنا وجود کھو چکی ہے :جاؤڈیکر

سونیا کی ر یلی بتاتی ہے کہ کانگریس اپنا وجود کھو چکی ہے :جاؤڈیکر

بنگلور، (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کہا کہ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کی کرناٹک میں کی گئیں انتخابی ریلیاں عکاسی کرتی ہیں کہ سب سے پرانی پارٹی اپنا وجود کھو چکی ہے ۔کرناٹک میں بی جے پی کے انتخابی انچارج اور انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے یواین آئی کے ساتھ انٹرویو میں کہا، ’لوک سبھا انتخابات میں ملک بھر میں صرف 44 سیٹیں جیتنے والی کانگریس کی کرناٹک میں حالت مزید خراب ہو گئی اور طاقت دیکھنے پر مجھے کوئی حیرانی نہیں ہوگی ۔ اب اس کی طاقت یہی رہ گئی ہے ۔ ‘محترمہ گاندھی نے کرناٹک کے وجے پور میں ایک ہی انتخابی ریلی کی ہے ۔کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے ذریعہ بی جے پی کے صدر امیت شاہ اور وزیر اعلیٰ کے امیدوار بی ایس ایڈی یورپا کے خلاف بے بنیاد الزام لگانے کے سلسلے میں ان پر تنقید بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ جو شخص (نیشنل ہیرالڈ معاملے میں) بدعنوانی کے الزام میں ضمانت پر ہے ، وہ دوسرے کی بے داغ تصویر پر سوال کھڑے کر رہا ہے ۔ مسٹر جاوڈیکر نے کہاکہ اتنے ماہ بعد اور اتنے چناؤ میں حصہ نہ لینے کے بعد اگر سونیا گاندھی کرناٹک میں انتخابی مہم کرتی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ کانگریس ہل چکی ہے اور اس کی کوئی بنیاد باقی نہیں ہے ۔ ان لوگوں کا کھیل خراب ہوچکا ہے ۔انھوں نے کہاکہ انھیں (کانگریس) اس بات کا ڈر ہے کہ وہ اس ریاست کو بھی گنوا دیں گے … وہ کیرلا، مہاراشٹرا، آندھرااور تلنگانہ کو گنوا چکے ہیں …. کرناٹک سے متصل سر حد کی چاروں ریاستیں پہلے ہی کانگریس کے ہاتھ سے نکل چکی ہیں ۔انھوں نے کہاکہ کانگریس کی حالات بہت پتلی ہو چکی ہے اور اسے احساس ہو گیا ہے کہ وہ کرناٹک کو بھی کھونے جا رہی ہے ۔ انھوں نے 2014 کے بعد سے کانگریس کے ہاتھ سے پھسلی ریاستوں کا ذ کر کیا۔مرکزی وزیر نے کہا کہ کانگریس کی بربادی کی حالت اس حقیقت سے بھی اجاگر ہوتی ہے کہ تری پورا میں کانگریس کے تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گئی تھیں۔یہ پوچھے جانے پر کہ کانگریس اپوزیشن کے عہدے والی زمین بھی کھو رہی ہے ، مسٹر جاوڈیکر نے کہا، ”میں کہہ نہیں سکتا کہ کانگریس کو پھر سے کھڑا ہونے کے لئے کیا کرنا چاہئے ‘‘۔انھوں نے پہلے ہی اس کی تباہی کا راستہ منتخب کر رکھا ہے ۔ کانگریس اہم مرکزی جماعت تھی لیکن اب وہ علاقائی پارٹی کی طرح کام کر رہی ہے ۔ وہ اس کا جھکاؤ جھوٹی جماعت کی طرف ہورہا ہے ۔ اس لئے وہ واقعی عوام سے دور ہوتی جا رہی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کے آر پورم۔۔۔ گاڑی سواروں کیلئے خطرناک چوراہا –

بنگلور،  بنگلور شہر کے خستہ حال راستوں اور ٹریفک کی بد انتظامی کی وجہ سے …

جواب دیں

%d bloggers like this: