سرورق / قومی / سونیا نے نائب صدر انتخابات پر اپوزیشن کی میٹنگ بلائی

سونیا نے نائب صدر انتخابات پر اپوزیشن کی میٹنگ بلائی

 نئی دہلی، 8 جولائی (یو این آئی) صدر کے لئے محترمہ میرا کمار کو مشترکہ امیدوار بنانے کے بعد اپوزیشن پارٹیاں اب نائب صدر کے عہدے کے امیدوار کے نام پر غور کرنے کے لئے آئندہ ہفتے یہاں میٹنگ کریں گی۔

ذرائع کے مطابق کانگریس صدر سونیا گاندھی نے 11 جولائی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں یہ میٹنگ بلائی ہے۔
میٹنگ میں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیتا رام یچوری، راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شرد پوار، سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو، بہوجن سماج پارٹی کے ستیش مشرا سمیت تمام جماعتوں کے نمائندوں کے شامل ہونے کی امید ہے۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: