سرورق / خبریں / سوئٹزرلینڈسے کالے دھن کے تمام اعدادو شمار اگلے سال تک ملیں گے:گوئل

سوئٹزرلینڈسے کالے دھن کے تمام اعدادو شمار اگلے سال تک ملیں گے:گوئل

نئی دہلی، وزیر خزانہ پیوش گوئل نے آج کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہندوستانیوں کے ذریعہ جمع کرائے گئے کالے دھن کے تمام اعدادو شمار اگلے سال تک ملیں گے۔
مسٹر گویل کا یہ بیان اایسے وقت میں آیا ہے جب سوئٹزرلینڈ نے کل ایک رپورٹ جاری کی جس کے مطابق سال2017میں ہندوستانیوں کے ذریعہ اس کے یہاں جمع کی گئی رقم پچاس فیصد سے زیادہ بڑھ کر سات ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہوگئی ہے۔
مسٹر گویل نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ حکومت کے پاس تمام معلومات ہیں اور اگر کوئی بھی شخص قصور وار پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اس وقت کسی بھی شخص کے پاس ملک سے باہر روپے جمع کرانے کی ہمت نہیں ہے او ریہ حکومت کی سخت محنت سے ممکن ہوسکا ہے۔
مسٹر گویل نے کہا کہ ہندوستان او رسوئٹزرلینڈ کے درمیان ایک معاہدہ ہے جس کے تحت اس نے ہندوستان اور کچھ دیگر لوگوں کے ذریپہ دی گئی معلومات کی بنیاد پر غیر ملکی کسٹمرس کے بارے میں اطلاعات دوسروں سے شریک کرنا شروع کردیا ہے۔ یکم جنوری 2018 سے 31مارچ 2019 تک کے تمام اعدادو شمار دستیاب ہوجائیں گے۔
انہوں نے کل جاری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پر ابھی کالا دھن یا غیرقانونی لین دین کا خدشہ ظاہر کرنا درست نہیں ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بی ایس این ایل صارفین کو بہتر خدمت فراہم کرے۔ منی اپا

کولار۔ ٹیلی کمیونکیشن ، کولار ضلع صلاح بورڈ کے صدر ورکن پارلیمان کے ایچ منی …

جواب دیں

%d bloggers like this: