سرورق / خبریں / سوئس بینک میں جمع پیسوں پر راہل کا طنز –

سوئس بینک میں جمع پیسوں پر راہل کا طنز –

نئی دہلی، کانگریس صدر راہل گاندھی نے گذشتہ چار سال کے دوران سوئس بینکوں میں ہندوستانیوں کی جمع رقم میں پچاس فیصد کا اضافہ ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ پہلے اسے کالا دھن بتانے والے مسٹر مودی اب اسے صحیح بتارہے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا’ انہوں نے(مودی) 2014میں کہا تھا میں سوئس بینک سے سارا کالا دھن واپس لاوں گا اور ہر ہندوستانی کے کھاتے میں پندرہ لاکھ روپے جمع کروں گا۔ انہوں نے 2016میں کہا نوٹ بندی سے ملک میں کالا دھن ختم ہوجائے گا۔ وہ 2018میں کہہ رہے ہیں ہندوستانیوں کے ذریعہ سوئس بینک میں جمع کی گئی رقم پچاس فیصد بڑھ گئی ہے اور یہ سفید پیسہ ہے ۔ سوئس بینک میں کوئی کالا دھن نہیں ہے۔‘‘
میڈیا کی خبروں یک مطابف 2017میں سوئس بینکوں میں ہندوستانیوں کے کھاتے میں جمع ہونے والی رقم میں پچاس فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ مسٹر مودی نے 2014 کے عام انتخابات کے دوران کالے دھن او ربدعنوانی کو بہت بڑا موضوع بنایا تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: