سرورق / خبریں / ’سمپرک فار سمرتھن‘ کے تحت گوئل نے امام بخاری سے ملاقات کی

’سمپرک فار سمرتھن‘ کے تحت گوئل نے امام بخاری سے ملاقات کی

نئی دہلی‘  (یو این آئی)پارلیمانی امور کے وزیر مملکت اور بی جے پی کے رہنما وجے گوئل نے آج بی جے پی کے ‘سمپرک فار سمرتھن‘ مہم کے تحت جامع مسجد کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری سے ملاقات کی۔
بی جے پی لیڈر پارٹی کی اس مہم کے تحت ملک بھر میں اپنے اپنے علاقوں میں معزز افراد سے ملاقات کررہے ہیں اور اسی سلسلے میں مسٹر گوئل جامع مسجد جاکر مولانا بخاری سے ملاقات کی اور مودی حکومت کے چار برسوں کے کام کاج کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔
مولانا بخاری نے بعد میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجھ سے ملنے آئے تھے لیکن ملک میں مسلمانوں کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے او ر انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔ عام انتخابات میں ایک سال ہی باقی رہ گئے ہیں اس مدت میں بی جے پی حکومت اگر مسلمانوں کے لئے کچھ کرتی ہے تو اس کا خیر مقدم کیا جائے گا لیکن ہمیں بی جے پی سے بہت ساری شکایتیں ہیں۔
بی جے پی کے سمپر ک فارسمرتھن مہم کا افتتاح پارٹی صدر امت شاہ نے کیا تھا اور وہ یوگا گرو رام دیو‘ صنعت کار رتن ٹاٹا‘ سابق کرکٹر کپل دیو ‘ فلم اداکارہ مادھوری دکشت ‘ ماہرآئین سبھاش کشیپ اور سابق آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ کے علاوہ دیگر افراد سے ملاقات کرچکے ہیں۔ادھر آج مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے بھی انڈیا اسلامک کلچر سینٹر کے چےئرمین سراج الدین قریشی سے ملاقات کی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: