سرورق / بین اقوامی / سلامتی کونسل میں ارکان نے روہنگیا بحران پر تفصیلی بحث کا مطالبہ کیا

سلامتی کونسل میں ارکان نے روہنگیا بحران پر تفصیلی بحث کا مطالبہ کیا

سلامتی کونسل  میں ارکان نے روہنگیا  بحران پر تفصیلی بحث کا مطالبہ کیا
 اقوام متحدہ، 23 ستمبر (رائٹر) امریکہ اور برطانیہ سمیت سلامتی کونسل کے نصف ارکان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرش سے میانمار میں روہنگیا آبادی پر وحشیانہ تشدد پر اگلے ہفتے 15 رکنی کونسل کو تفصیلی اطلاع دینے کا مطالبہ کیا، جس کو انہوں نے نسل کشی قرار دیا ہے۔
سویڈن، امریکہ، برطانیہ ، فرانس، مصر، سینیگال اور قزاخستان نے ایتھوپیا سے اگلے ہفتے کونسل میں روہنگیا آبادی کے خلاف تشدد پر تفصیلی بحث کا انتظام کرنے کو کہا ہے۔
میانمار میں گزشتہ ماہ 25 اگست کو روہنگیا باغیوں کے حملے کے بعد فوجی کارروائی میں وسیع پیمانے پر وحشیانہ تشدد سے چار لاکھ 22 ہزار سے بھی زیادہ روہنگیا افراد ملک چھوڑ کر بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کیلی فورنیا میں آگ، ریاست کی تاریخ میں پانچویں خوفناک آتشزدگی –

لاس اینجلس، شمالی کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی شدید آگ پر ابھی تک قابو …

جواب دیں

%d bloggers like this: