سرورق / خبریں / سفر حج پر جانے والوں کو مہیہ کرائیں گے زیادہ سہولیات، مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی کا اعلان –

سفر حج پر جانے والوں کو مہیہ کرائیں گے زیادہ سہولیات، مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی کا اعلان –

نئی دہلی، مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اعلان کیا ہے کہ آزادی کے بعد سے سب سے زیادہ عازمین حج سفر حج پر جائیں گے۔اس مرتبہ سفر حج میں 1.75 لاکھ مسلم حج پر جائیں گے۔ان مسافروں میں قریب 48 فیصد خواتین ہوں گی۔خواتینکے خاص خیال کیلئے ہر طیارے میں 13 خواتین کا دستہ بھی ساتھ رہے گا۔عازمین حج کو سفر کے دوران ہر طرح کی سہولیات مہیہ کرائی جائیں گی۔
اس سفر پر 1،300 خواتین بغیر محرم کے حج پر جائیں گی۔اس مرتبہ کا سفر حج سبسڈی فری ہوگی۔عازمین حج کو زیادہ سہولیات مہیہ کرائی جائٰں گی۔اس سفر میں سرکاری بجٹ سے 57 کروڑ روپئے ایئر لائنس کو دئے جائیں گے۔
حج پر جانے والے مسافروں میں احمد آباد سے 6700،اورنگ آباد سے 350،بنگلورو سے 5550،بھوپال سے 254،دہلی سے 19000،ممبئی 14200،گوا سے 500 اور سری نگر سے 850 لوگ سفر حج پر جائٰں گے۔اس مرتبہ دوبئی میں عازمین حج کی سہولیات کیلئے آن کائین او پی ڈی کی سہولت سفر حج کے دوران دیجائے گی۔مسافروں کیلئے مکہ میں بیمار ی پڑنے والے حاجیوں کیلئے 13 ڈسپینسری،دو اسپتال بھی تیار کرائے جائیں گے۔سفر حج پر جانے والے عازمین حج کا اوسطً خرچ 2040 لاکھ آئے گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: