سرورق / بین اقوامی / سعودی عرب کی دہشت گردی کے خلاف اسلامی اتحادی فوج شام بھیجنے کی پیشکش –

سعودی عرب کی دہشت گردی کے خلاف اسلامی اتحادی فوج شام بھیجنے کی پیشکش –

ریاض ، سعودی عرب نے اقوام متحدہ کو دہشت گردی کے خلاف قائم کی جانے والی اسلامی اتحادی فوج شام بھیجنے کی پیشکش کردی۔ اس بات کا انکشاف سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کی ریاض میں منعقد ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب یمن میں جنگ نہیں چاہتا مگر حوثی باغیوں کی جنگجوؤانہ سرگرمیوں نے یمنی عوام پر جنگ مسلط کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق الجبیر کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کا سخت گیر رویے کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے اور اس کی شہ پر حوثی باغی یمن بحران کے خاتمے کی راہ میں نہ صرف رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے بلکہ ایرانی ساختہ میزائلوں سے سعودی سر زمین پر حملے کررہا ہے۔
اس دوران اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ یمن اور شام کے بحرانوں کا خاتمہ سیاسی حل کے بغیر ناممکن ہے جبکہ یمن میں انسانی امداد کی تقسیم کے عمل میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ گوٹریس نے یمن میں بچوں کو جنگجوؤانہ سرگرمیوں میں استعمال ہونے کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: