سرورق / بین اقوامی / سعودی عرب کا کینیڈا کے ساتھ تجارتی تعلقات پر لگانے کا فیصلہ –

سعودی عرب کا کینیڈا کے ساتھ تجارتی تعلقات پر لگانے کا فیصلہ –

ریاض ، سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ کینیڈا کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات پر روک لگائے گا۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سعودی پریس ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔

سعودی عرب نے یہ قدم کینیڈا کے وزیر خارجہ کی اس اپیل کے بعد اٹھایا ہے جس میں انہوں نے سعودی عرب میں گرفتار کئے گئے شہری حقوق کےکارکن کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، سعودی عرب نے کینیڈا کو 24 گھنٹے کے اندر اپنے سفیر کو واپس بلانے یا اسے ملک چھوڑنے کے لئے کہا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ’’وہ کینیڈا کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات پر روک لگائے گا. اس کے پاس مزید کارروائی کرنے کا پورا حق ہے‘‘۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کینیڈا کی وزارت خارجہ کو اس کی اطلاع دے دی ہے۔ کینیڈا کے سفارت خانے نے سعودی عرب سے شہری حقوق کےکارکن کی ’فوری طور پر رہائی‘کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: