سرورق / قومی / سشما نے سرتاج عزیز کو آڑے ہاتھوں لیا

سشما نے سرتاج عزیز کو آڑے ہاتھوں لیا

 

نئی دہلی، 10 جولائی(یو این آئی) وزیر خارجہ سشما سوراج نے سنگین بیماری سے دوچار پاکستانی شہریوں کو ہندوستانی میڈیکل ویزا دینے کی سفارش میں تاخیر کے لئے پاکستانی وزیر اعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کو آج آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ان کی سفارش ملتے ہی پاکستانی شہریوں کو فوراً ویزا دیا جائے گا۔
وزیر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کی ویزا درخواستوں کے معاملے کانوٹس لیتے ہوئے آج نو ٹوئٹ کرکے حکومت پاکستان کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیا اور پاکستان میں جاسوسی کے الزام میں موت کی سزایافتہ کلبھوشن جادھو کی والدہ محترمہ اونتیکا جادھو کی ویزا درخواست کو زیر التوا رکھنے کے لئے بھی بھی پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیا۔
محترمہ سوراج نے کہا کہ ’’ ہندوستان میں علاج کے لئے میڈیکل ویزا کے خواہش مند تمام پاکستانی شہریوں کے تئیں میری ہمدردی ہے۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: