سرورق / بین اقوامی / سشما نے جلال آباد حملہ کے متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا –

سشما نے جلال آباد حملہ کے متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا –

نئی دہلی، وزیر خارجہ سشما سوراج نے افغانستان کے جلال آباد میں اتوار کو دہشت گردوں کے خودکش حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحران کے اس وقت میں ہندستان متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہے۔محترمہ سوراج نے پیر کو ٹوئٹ کیا کہ افغانستان کے جلال آباد میں دہشت گردانہ حملہ کے متاثرین کے ساتھ میری ہمدردی ہے۔ بحران کے اس وقت میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔وزیر خارجہ نے کہاکہ وہ حملے میں مارے گئے ہندستانی نژاد لوگوں کے رشتہ داروں سے آج شام یہاں ملاقات کریں گی۔افغانستان کے جلال آباد میں ہوئے زبردست دھماکہ میں کم از کم 20لوگ کے مارے گئے تھے جس میں مسٹر اوتار سنگھ خالصہ بھی شامل تھے جو وہاں اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں امیدوار تھے۔نانگرہار کے پولیس سربراہ غلام سنائی استانیک زئی نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے سکھوں کو لیکر جارہے ایک گاڑی کو نشانہ بناکر حملہ کیا۔ حملہ کے وقت سکھ فرقہ کے لوگ صدر اشرف غنی سے ملاقات کے لئے جارہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ حملہ میں مارے گئے بیشتر لوگ سکھ فرقہ کے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کانگریس پارٹی سے مجھے کوئی بیزارگی نہیں: کمار سوامی

رام نگرم: مجھے کانگریس پارٹی کی طرف سے کوئی الجھن نہیں ہے اور نہ ہی …

جواب دیں

%d bloggers like this: