سرورق / بین اقوامی / سشما سوراج نےتاشقند میں لال بہادرشاستری کو خراج عقیدت پیش کیا –

سشما سوراج نےتاشقند میں لال بہادرشاستری کو خراج عقیدت پیش کیا –

تاشقند(ازبکستان) ہندوستانی وزیرخارجہ محترمہ سشما سوراج نے تاشقند میں اتوار کے دن ملک کے دوسرے وزیراعظم لال بہادرشاستری کی یادگار پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’’وزیر خارجہ محترمہ سشما سوراج نے تاشقند میں واقع لال بہادر شاستری میموریل پرہندوستان کے دوسرے وزیراعظم اور مجاہد آزادی لال بہادرشاستری کو خراج عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے کہ لال بہادر شاستری کا 1966 میں ایک سرکاری دورے کے دوران تاشقند میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا تھا۔ انتقال کے وقت ان کی عمر محض 61 برس تھی۔
محترمہ سوراج نے ساز یاکوف شاپیری سے بھی ملاقات کی جنہوں لال بہادربہادر شاستری کا مجسمہ بنایا تھا۔
اس سے پہلے آج دن میں انہوں نے ازبکستان کی پارلیمنٹ (اولی مجلس) کے اسپیکر نورالدین اسماعیلوف اور سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کی عوام کے درمیان تعلقات میں پارلیمنٹ کے رول پر تبادلہ خیال کیا۔
محترمہ سشما سوراج وسط ایشیا کے ملکوں کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت کو فروغ دینے کی کوششوں کے تحت تین ممالک قزاقستان، کرغزستان اور ازبکستان کے دورے پر ہیں ۔
محترمہ سشما سوراج کے متعدد ٹوئٹس اور ویڈیو فوٹیج کو وزارت خارجہ کے ترجمان نے پوسٹ کیا ہے جن میں وہ تاشقند کے لوگوں سے ملاقات کررہی ہیں جن میں ایک بزرگ خاتون بھی شامل ہیں جو ’اچک دانا، بچک دانا‘ گانا گارہی تھیں۔
بالی ووڈ سرحدوں سے ماورا ہے۔ چنانچہ ازبکستان میں راج کپور اور نرگس کا نام لوگوں کی زبان پر ہے۔
مسٹر رویش کمار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’میں اس ازبک خاتون کو سلام پیش کرتا ہوں جو اپنے دل کی گہرائیوں سے ’شری ۔420‘ فلم کا کلاسک گانا گارہی تھی کہ ’اچک دانا بچک دانا‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: