سرورق / بین اقوامی / سزا کے خلاف شریف کی اپیل۔سماعت آج –

سزا کے خلاف شریف کی اپیل۔سماعت آج –

اسلام آباد ۔(پی ٹی آئی)پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف ، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی قید کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت منگل کو کی جائے گی۔ یہ اپیلیں ملزموں کے وکلاء خواجہ حارث اورامجد پرویز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی ۔پیر کو اپیل دائر کرنے کی مہلت کا آخری دن تھا جب یہ اپیل دائر کروائی گئی۔ سزا سنائے جانے کے دس دن کے اندر اپیل دائر کرنا ضروری تھا۔یہ اپیلیں مجرمان کے وکلا خواجہ حارث امجد پرویز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کروائیں۔احتساب عدالت نے نواز شریف کو دو مختلف شیڈول کے تحت دس برس اور ایک برس مریم نواز کو سات برس اور ایک برس جبکہ ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کو ایک برس قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔بی بی سی کے مطابق اپیل میں کہا گیا احتساب عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے اور یہ فیصلہ عجلت میں دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ اپیل میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل10اے میں کسی بھی ملزم کو فیئر ٹرائل کا حق حاصل ہوتا ہے جس سے انہیں محروم رکھا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ محض مفروضوں کی بنیاد پر ان کے موکلوں کو سزا سنائی گئی ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: