سرورق / خبریں / سری دیوی کی موت ہارٹ اٹیک سے نہیں باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی!۔

سری دیوی کی موت ہارٹ اٹیک سے نہیں باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی!۔

نئی دہلی۔ دبئی پولیس کی طرف سے سری دیوی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ان کے کنبہ کو سونپ دی گئی ہے اور اس رپورٹ کے مطابق، سری دیوی کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق، سری دیوی باتھ ٹب میں تھیں اور اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا۔
اس ہارٹ اٹیک کے دوران وہ خود کو سنبھال نہیں پائیں اور باتھ ٹب میں ہونے کی وجہ سے وہ ڈوب گئیں۔ سری دیوی کی وفات کے تقریبا 24 گھنٹوں کے بعد آئی اس رپورٹ کے مطابق دل کا دورے پڑنے کے نتیجے میں ان کی موت نہیں ہوئی، بلکہ اچانک آئے ہارٹ اٹیک کے بعد ڈوب جانے سے ان کی موت ہوئی۔ یہ رپورٹ سری دیوی کے کنبہ کو دے دی گئی ہے اور اب کپور خاندان اور ہندوستانی سفارتخانہ ان کے جسد خاکی کو جلد از جلد ہندوستان لانے کی کوشش میں مصروف ہے۔
خاندان نے امید ظاہر کی ہے کہ اب کچھ ہی گھنٹوں میں وہ سری دیوی کے جسد خاکی کو لے کر ممبئی لوٹ سکیں گے۔ آج ساری کاغذی کارروائی پوری ہو جانے اور سری دیوی کے پاسپورٹ کو منسوخ کر دئیے جانے کے بعد ان کے خاندان کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا اور اس کے بعد آج دیر رات تک سری دیوی کا جسد خاکی دبئی سے ممبئی لے آیا جائے گا۔ خاندان نے امید ظاہر کی ہے کہ اب کچھ ہی گھنٹوں میں وہ سری دیوی کے جسد خاکی کو لے کر ممبئی لوٹ سکیں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: