سرورق / خبریں / سری دیوی کی زندگی کے آخری لمحات-

سری دیوی کی زندگی کے آخری لمحات-

نئی دہلی ، اداکارہ سری دیوی نے جن کے اچانک انتقال سے پورا ملک شدید صدمے میں ہے ، اپنے آخری لمحات اپنے شوہر اور فلم ساز بونی کپور کے ساتھ گزارے تھے یہ اطلاع روزنامہ گلف ڈیلی نے دی ہے۔
روزنامے نے ایک ذریعے کے حوالے سے ان آخری لمحات کی تفصیلات بتائی ہیں جن کے مطابق بونی کپور اور ان کی بیٹی خوشی کپور موہت ماروا اور انتراموتی والا کی شادی میں شرکت کے بعد ہندوستان لوٹ آئے تھے مگر سری دیوی کچھ وقت اپنی بہن سری لتا کے ساتھ گزارنے کے ارادے سے وہیں رہ گئی تھیں ۔اطلاع کے مطابق سری دیوی ایمیریٹس ٹاورس میں ٹھہری ہوئی تھیں ۔
ممبئی میں من موہن شیٹی کی ڈنر پارٹی میں شرکت کے بعد بونی کپورشری دیوی کو خوشگوار حیرت سے دوچار کرنے کے لئے فوراً دبئی لوٹ گئے ۔
اخبار کی اطلاع کے مطابق بونی کپور شام ساڑھے پانچ بجے سری دیوی کے ہوٹل پہنچے اور انہیں جگایا اور ڈنر کے لئے مدعو کیا جس وقت بونی کپور پہنچے اس وقت سری دیوی آرام کررہی تھیں انہوں نے تقریباً 15 منٹ بونی کپور سے بات چیت کی اور اس کے بات واش روم چلی گئیں ۔تاہم جب 15 منٹ گزرنے پر بھی وہ باہر نہ نکلیں تو بونی کپور کو تشویش ہوئی اور انہوں نے دروازے پر دستک دی جب کوئی جواب نہ ملا تو انہوں نے دروازہ توڑ دیا اس وقت سری دیوی باتھ ٹب میں بے حس و حرکت پڑی تھیں ۔ بونی کپور نے انہیں ہوش میں لانے کی کوشش کی جب کامیابی نہ ملی تو اپنے ایک دوست کو فون کیا اس کے بعد انہوں نے پولیس کو 9 بجے فون کیا پولیس اور ڈاکٹر ہوٹل پہنچے اور سری دیوی کو اسپتال لے گئے جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا ۔ سری دیوی کے اچانک انتقال سے ان کے مداح ، فلمی دنیا اور پورا ملک شدید صدمے سے دوچار ہے۔پوسٹ مارٹم کے بعد توقع ہے کہ ان کی لاش پیر کو ہندوستان پہنچ جائے گی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: