سرورق / خبریں / سرینواسپور آم کی منڈیوں کی حالت زار۔حکام توجہ دیں –

سرینواسپور آم کی منڈیوں کی حالت زار۔حکام توجہ دیں –

سرینواسپور۔ملک بھر میں آم کے لئے مشہور سرینواسپور کی آم کی منڈیوں میں اس مرتبہ آم کی فروخت متاثرہوئی ہے جس کی وجہ سے کئی ٹن آم کے انبار اے پی ایم سی مارکیٹ یارڈ کے اندر اور باہر پڑے رہنے سے آم سڑگل جانے سے مارکیٹ آنے والے کسان، غریب مزدور اور تاجروں کی صحت پر اثرپڑرہاہے لیکن منڈیوں کا انتظامیہ بورڈ لاپروا نظرآرہاہے۔ سرینواسپور میں گزشتہ دوماہ سے آم کا سیزن ہے اور مزید15دن تک یہ برقرار رہنے کی توقع ہے مگر سڑے گلے آم اے پی ایم سی بیارڈ کے اندر اور باہر انبار کی طرح ڈالے جانے سے ان آم پر مچھر بیٹھ کر مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔مقامی افراد کے مطابق اے پی ایم سی یارڈ میں کرناٹک سمیت آندھرا، تملناڈو ریاستوں کے مزدور ہزاروں کی تعداد میں آتے ہیں اور ملک کی مختلف ریاستوں سے کسان، آم کاشتکار لاریوں میں آم لاکر یہاں رہتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال کے تحت ان مزدوروں ،کسانوں اور تاجروں کی صحت متاثر ہوسکتا ہے۔ اے پی ایم سی کے اطراف واکناف بھی سڑے ٹماٹر، آم کی وجہ سے راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی اے پی ایم سی یارڈ میں آم کے سیزن میں عوام اور کسانوں وتاجروں کو مجبوراً صحت کے مسائل کے درمیان ہی وقت گزارنا پڑرہاہے۔مقامی افراد نے مطالبہ کیاہے کہ اے پی ایم سی کمیٹی اور انتظامیہ فوراً مارکیٹ کے احاطہ میں پاکی صفائی پر توجہ دے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: