سرورق / خبریں / سرکاری اسکولوں کیلئے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کوترجیح دیوان پورنیا کے دور میں تعمیر ہوئی سرکاری ہائرپرائمری اسکول کا دورہ کے بعد وزیرتعلیم مہیش کااعلان –

سرکاری اسکولوں کیلئے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کوترجیح دیوان پورنیا کے دور میں تعمیر ہوئی سرکاری ہائرپرائمری اسکول کا دورہ کے بعد وزیرتعلیم مہیش کااعلان –

یلندور : ریاست میں موجود اکثر سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کافقدان ہے۔ سرکاری اسکولوں کے لئے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے خصوصی توجہ دی جائے گی ، یہ بات ریاستی وزیر برائے بنیادی وثانوی تعلیم ین مہیش نے کہی، انہوں نے یہاں یلندور ٹاؤن میں واقع دیوان پورنیا کے دور میں تعمیر ہوئی سرکاری ہائرپرائمری اسکول کا دورہ کرکے معائنہ کیا اورخستہ حال کمروں کی فوری مرمت کیلئے محکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئر کوہدایت دی۔ انہوں نے کہاکہ ریاست بھر کے سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کی کمی ہے ، بیت الخلاء ،کھیل کامیدان، کمپاؤنڈ وال، افزودکمرے اورلائبریری سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی اورریاست میں موجود تما م سرکاری اسکولوں کی مرمت کے لئے 4,568کروڑروپے کافنڈ درکار ہے۔ پچھلے اور اس مرتبہ کے بجٹ سمیت دونوں بجٹ سے اسکولوں کی مرمت کے لئے 480 کروڑ روپے کافنڈ دستیاب ہواہے۔ا س سے صرف فوری مرمت کے قابل اسکولوں کو ترجیح دی جائے گی ۔ بقیہ اسکولوں کی مرمت کا کام مرحلہ وارکیاجائے گا۔ وزیرموصوف نے کہاکہ ریاست کے تمام اسمبلی حلقوں میں سرکاری اسکولوں کی خستہ حالی عام ہے ان اسکولوں کی مرمت کیلئے تمام اراکین اسمبلی نے بھی اسمبلی اجلاس میں دباؤ ڈالا ہے۔ ریاست کے سبھی اراکین اسمبلی کے لئے جاری ہونے والے فنڈ میں سے 50فیصد سرکاری اسکولوں کی مرمت کے لئے مختص کیاجانا چاہئے، ریاست میں موجود ہرایک سرکاری اسکول کی تین سالوں کے اندر مکمل طورپر مرمت کی جانی چاہئے اوربچوں کے لئے تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے یلندور میں واقع ایک صدی پرانے سرکاری ہائر پرائمری اسکول کو اس کی خوبصورتی اور اس کی تاریخ کودھکہ نہ پہنچے اس طرح مرمت کی جائے گی۔ سرکاری اسکولوں کے طلبا کے مسائل جان کر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر تحصیلدار کے چندرا مولی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کوآرڈی نیٹر گرولنگیا،ڈ بی ای او تروملا چاری، چیف آفیسر یس اوماشنکر، سرکل انسپکٹر راجیش اوردیگر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: