سرورق / بین اقوامی / سربراہی اجلاس کے لئے کم جونگ کی سنگاپورآمد

سربراہی اجلاس کے لئے کم جونگ کی سنگاپورآمد

سنگاپور،  (رائٹر) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نیوکلیائی تعطل کو ختم کرنے کیلئے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سربراہی مذاکرات سے پہلے اتوار کو سنگاپور پہنچے۔مسٹر ٹرمپ اور مسٹر کم منگل کو جب سینٹوسہ جزا ئر کے ریسارٹ میں ملاقات کریں گے تو یہ ایک تاریخی موقع ہو گا، کیونکہ 1950-53 کے درمیان کوریا جنگ کے بعد سے دونوں ممالک دشمن بن گئے. اس کے بعد سے شمالی کوریا اور امریکہ کے لیڈر کبھی نہیں ملے اور نہ ہی فون پر بات کی۔مسٹر کم ملک کے سربراہ کے طور پر سب سے طویل بیرون ملک سفر کے بعد سنگاپور کے چانگی ہوائی اڈے پر خاص ماؤنواز سوٹ اور ہیر اسٹائل میں پهنچے۔ہوائی اڈے پر ان کا استقبال سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بال كرشنن نے کیا۔ مسٹر ویوین نے ٹوئٹ پر ان کے ہاتھ ملاتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی اور پیغام لکھا’’مسٹر کم جونگ ان کا استقبال ہے، وہ ابھی سنگاپور پہنچے ہیں‘‘۔امریکی وفد کینیڈا میں جی 7 سربراہی اجلاس سے اتوار کی شام تک یہاں پہنچے گا اور مسٹر ٹرمپ سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ سے پیر کو ملاقات کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق مسٹر ٹرمپ سنگاپور کے پایا لیبر ائرپورٹ پر اتوار کی رات 8:35 پر پہنچیں گے اور وہاں سے شانگریلا ہوٹل جائیں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: