سرورق / خبریں / سخت حفاظتی بندوبست کےدرمیان کیرانہ ، نورپور اور جوکی ہاٹ ضمنی انتخاب کےلئے پولنگ شروع

سخت حفاظتی بندوبست کےدرمیان کیرانہ ، نورپور اور جوکی ہاٹ ضمنی انتخاب کےلئے پولنگ شروع

لکھنؤ، پٹنہ، سخت گرمی میں مغربی اترپردیش کے کیرانہ پارلیمانہ حلقہ اور نورپور اسمبلی حلقہ میں آج صبح سات بجے سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان پولنگ شروع ہوئی ۔ دونوں حلقوں میں بھارتیہ جنتاپارٹی اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوارکے مابین راست مقابلہ ہے ۔دونوں ہی حلقوں کے ضمنی انتخاب میں پولنگ صبح سات بجے شروع ہوئی جو شام چھ بجے تک جاری رہیگی۔
سخت گرمی کو دیکھتے ہوئے پولنگ مراکز پر پینے کے پانی کے مناسب انتظام کئے گئے ہیں ۔کیرانہ لوک سبھا حلقہ میں شاملی اور سہارنپور ضلعے آتے ہیں جبکہ نورپور اسمبلی حلقہ بجنورضلع میں ہے ۔دونوں ہی حلقوں کے ضمنی انتخاب کے لئے ووٹوں کی گنتی 31مئی کو ہوگی ۔کیرانہ لوک سبھا حلقہ میں پولنگ خوش اسلوبی سے کرانے کے لئے مرکزی فورسز کی 51کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں ۔پورے حلقہ کو 14زون اور 143سیکٹر میں تقسیم کیاگیاہے ۔پولنگ کےدوران 10ہزار پولیس جوان تعینات کئے گئے ہیں ۔کیرانہ لوک سبھا حلقہ میں پانچ اسمبلی حلقے ہیں جن میں نکوڑ ،گنگوہ ،سہارنپور ضلع میں آتے ہیں اور شاملی اسمبلی حلقہ شاملی ضلع میں پڑتاہے ۔
ضلع انتخابی افسرنے بتایاکہ شاملی ،کیرانہ اور تھانہ بھون میں ووٹنگ کے لئے 941بوتھ بنائے گئے ہیں ۔ہربوتھ پر ایک پریزائڈنگ افسر اور چارپولنگ کارکنوں کو تعنات کیا گیاہے ۔سبھی مراکز پر 7405ملازمین تعینات کئے گئے ہیں جبکہ 95ملازمین ریزرومیں رکھے گئے ہیں ۔حساس پولنگ مراکز پر خاص طورسے چوکسی برتی جائیگی۔
انتخابی افسر سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق کیرانہ لوک سبھا میں 16لاکھ 9ہزار ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔ان میں 8لاکھ 73ہزار مرد اور 7لاکھ 36ہزار خواتین اور77مخنث ووٹرہیں جبکہ نورپور اسمبلی حلقہ میں 3لاکھ 6ہزار ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔ان میں 1لاکھ 64ہزار مرد ،ایک لاکھ 41ہزار خواتین اور 10مخنث ووٹرہیں ۔ کیرانہ لوک سبھا میں 12اور نورپور اسمبلی میں 10امیدوار میدان میں ہیں۔کیرانہ لوک سبھا میں تین اورنورپور اسمبلی میں دوخواتین امیدوارہیں ۔
ادھر بہار کی جوکی ہاٹ اسمبلی ضمنی انتخاب کےلئے سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان آج صبح سات بجے پولنگ شروع ہوگئی۔
ریاستی انتخابی دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایاکہ پولنگ صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ہوگی ۔پولنگ مراکز پر سنٹرل پولیس فورس اور بہار پولیس کے جوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے ۔کل 12دستاویزات میں سے ووٹرکسی ایک استعمال کرکے ووٹ ڈال سکیں گے ۔
جوکی ہاٹ ضمنی انتخاب می کل 2لاکھ 70ہزار 423ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔اس کے لئے کل 331بوتھ بنائے گئے ہیں ۔اس سیٹ پر راست مقابلہ راشٹریہ جمہوری اتحاد اور عظیم اتحاد کے مابین ماناجارہاہے ۔حکمراں جنتا دل یو نے مرشد عالم کو امیدوار بنایاہے تو راشٹریہ جنتادل نے تسلیم الدین کے چھوٹے بیٹے شہنواز عالم کو امیدوار بنایاہے ۔اس ضمنی انتخاب میں کل 9امیدوار میدان میں ہیں ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: