سرورق / قومی / سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن کی قیادت میں کانگریس کا اعلیٰ سطحی وفد جموں وارد

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن کی قیادت میں کانگریس کا اعلیٰ سطحی وفد جموں وارد

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن کی قیادت میں کانگریس کا اعلیٰ سطحی وفد جموں وارد جموں ، 10 ستمبر (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں سماج کے مختلف طبقوں کی نمائندگی کرنے والے افراد سے ملاقات کے لئے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کی قیادت والا اعلیٰ سطحی کانگریس پالیسی پلاننگ گروپ اپنے دو روزہ دورے پر اتوار کو یہاں پہنچا۔
اس گروپ میں سابق وزیراعظم کے علاوہ سینئر کانگریس لیڈر ڈاکٹر کرن سنگھ، سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد، اے آئی سی سی کی جنرل سکریٹری امبیکا سونی اور ریاست کے تینوں خطوں کے کانگریسی لیڈران شامل ہیں۔
کانگریس پارٹی ذرائع نے بتایا کہ گروپ کے اراکین کانگریس کی ایگزیکٹو میٹنگ میں پارٹی کے مقامی سینئر لیڈران سے تبادلہ خیال کریں گے۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: