سرورق / خبریں / سابق وزیر اعظم واجپئی کی حالت مستحکم –

سابق وزیر اعظم واجپئی کی حالت مستحکم –

نئی دہلی، آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں داخل سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی حالت مستحکم ہے۔ مسٹر واجپئی کو پیر کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایمس کی جانب سے منگل کو مسٹر واجپئی کی صحت کے سلسلے میں جاری بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت مستحکم ہے۔ علاج سے ان کی حالت بہتر ہورہی ہے۔ مسٹر واجپئی کو انجکشن کے ذریعے رگوں میں اینٹی بایوٹک دی جا رہی ہیں۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ مسٹر واجپئی کے تمام اعضاء صحیح طور پر کام کر رہے ہیں، انفیکشن کنٹرول ہونے تک مسٹر واجپئی اسپتال میں ہی رہیں گے۔
مسٹر واجپئی کو مثانے میں انفیکشن اور گردے سےمتعلق پریشانیوں کی وجہ سے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔سابق وزیر اعظم کی صحت کی معلومات لینے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی،بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر امت شاہ، کانگریس صدر راہل گاندھی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر صحت جے پی نڈا اور بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی سمیت کئی دیگر رہنما ایمس پہنچے تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: