سرورق / بین اقوامی / سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء جیل میں سخت علیل –

سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء جیل میں سخت علیل –

ڈھاکہ۔(یو این آئی)بنگلہ دیش کے اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا جیل میں بیمارہوگئی ہیں، خود سے چلنے کے قابل بھی نہیں رہیں۔بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے ایک ہندوستانی اخبار کو بتایا کہ جیل میں قید خالدہ ضیا شدید بیمار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خالدہ ضیا جیل میں ملاقات کے لیے آنے والوں سے ملنے کے لیے چل کرجاتی تھیں لیکن اب وہ خود سے چل بھی نہیں سکتیں۔فخر الاسلام نے مطالبہ کیا ہے کہ خالدہ ضیاء کو اپنی مرضی کی ادوایات استعمال کرنے کی اجازت دی جائے اور ان کا مناسب خیال رکھا جائے ۔تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والی خالدہ ضیاء کو سرکاری فنڈز میں خوردبرد کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، وہ ڈھاکہ کی دو سو سال پرانی جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: