سرورق / بین اقوامی / سائبریا کے شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 37 افراد ہلاک –

سائبریا کے شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 37 افراد ہلاک –

سائیبریا، کیمیروو کے ایک شاپنگ سینٹرمیں آگ لگنے کے نتیجے میں بچوں سمیت53افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا اظہار کیا جارہاہے۔
ٖغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں سائیبیریا کے شہرکیمیروو کے ونٹر چیری کمپلیکس شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث53افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ 60 سے زائد لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں 41 بچے شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کا سبب دوسنیما ہالزکی چھتوں کا بیٹھ جانا معلوم ہوتا ہے۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ اس وقت لگی جب شاپنگ سینٹرمیں قائم سینما ہالز میں بہت سے افراد فلم دیکھ رہے تھے، دیکھتے ہی دیکھتے آگ دوسری منزلوں کی جانب پھیلتی گئی جہاں شاپنگ سینٹرزمیں موجود لوگوں نے کھڑکیوں سے کود کراپنی جانیں بچانے کی کوششیں کیں، کم ازکم 64 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جن میں دو سال سے 17 سال تک کے 41 بچے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ شاپنگ سینٹر کا 2013 میں افتتاح ہوا تھا جس میں سنیما ہالز کے علاوہ، ریستوران، ایک ساؤنا باتھ، ایک باؤلنگ ایلی اور بچوں کا ایک چڑیا گھربھی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: