سرورق / خبریں / ریس کورس روڈ کے بنگلہ کی مانگ چیف سکریٹری کو ایڈی یورپا کا مکتوب

ریس کورس روڈ کے بنگلہ کی مانگ چیف سکریٹری کو ایڈی یورپا کا مکتوب

بنگلورو سابق وزیر اعلیٰ و اپوزیشن لیڈر بی ایس ایڈی یورپا نے ریس کورس میں واقع 2 نمبر والا بنگلہ فراہم کرنے کیلئے حکومت کے چیف سکریٹری کو مکتوب روانہ کیا ہے ۔ فی الحال اس بنگلہ میں سابق وزیر رماناتھ رائے رہائش پذیر ہیں اور وہ اسمبلی انتخابات میں شکست کھاچکے ہیں اس لئے انہیں وہ بنگلہ خالی کرنا پڑے گا ۔ واضح رہے کہ بی جے پی ۔ جے ڈی ایس کی مخلوط حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ اور 2008 کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کے موقع پر ایڈی یورپا اسی بنگلہ میں رہائش پذیر تھے ۔ اب اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد ایڈی یورپا نے یہی بنگلہ کی مانگ کرتے ہوئے چیف سکریٹری کو مکتوب روانہ کیا ہے ۔چیف سکریٹری نے اس مکتوب کو محکمہ انتظامی سدھار کو روانہ کردیا ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: