سرورق / خبریں / ریاست کی مخلوط حکومت کا مستقبل کانگریس پارٹی کے ہاتھ میں ہے: کمار سوامی

ریاست کی مخلوط حکومت کا مستقبل کانگریس پارٹی کے ہاتھ میں ہے: کمار سوامی

ٹمکور: (منیراحمد، نامہ نگار) کانگریس لیڈروں کے موقوف اور رویے سے ہی ریاستی مخلوط حکومت کے مستقبل کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہی۔وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے بعد اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے سے قبل سدگنگا مٹھ کا دورہ کر کے مٹھ کے سربراہ ڈاکٹر شیوکمار سوامی جی کا آشیرواد لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ نبھانا اتنا آسان کام نہیں ہے۔اس بات کا مجھے احساس ہے ۔ قدم قدم پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا یہ بھی معلوم ہے۔ مگر 5سالوں تک مستحکم حکومت اور انتظامیہ فراہم کرنے کا تیقن ضرور دوں گا۔ کمار سوامی نے بتایا کہ 12 سال قبل ریاست کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے 20ماہ تک کام انجام دیا تھا اور اس وقت ریاست کے عوام کیلئے فراہم کئے گئے انتظامیہ کی وجہ سے ہی آج پارٹی کا وجود باقی ہے۔ ریاست کی ترقی اور کانگریس پارٹی لیڈروں کے مطالبہ پر اس اعتماد کیلئے انہوں نے رضامندی ظاہر کی ہے نہ کہ اقتدار کے لالچ میں۔ اقتدار کیلئے کسی بھی طرح کی مفاہمت یااتحاد نہیں کیا گیا ہے۔کھلی سرحد والے علاقوں کے عوام کیلئے مستقل آبپاشی منصوبوں کے نفاذ کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور جلد منصوبوں کو مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ کمار سوامی نے کہا کہ پچھلے انتخابات میں انہوں نے کسی بھی بدعنوانی کے بارے میں بات نہیں کی تھی۔ اور صرف ریاست کی ترقی کے تعلق سے انہوں نے خطاب کیا ہے۔ ایتینا ہولے سمیت دیگر منصوبوں میں اگر غبن گھپلے ہوئے ہیں تو ان منصوبوں کو روک دیا جائے گا۔ بدعنوانیوں کے تعلق سے بات کر کے وقت ضائع کرنے کے لئے وہ ہرگز تیار نہیں ہیں۔اس موقع پر ریاستی قانون ساز کونسل کے رکن بسواراج ، گوری شنکر، سابق رکن اسمبلی ڈی ناگراجیا، ایم ٹی کرشنپا اور دیگر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: