سرورق / خبریں / ریاستی گورنر کو گجرات واپس بلا لیا جائے –

ریاستی گورنر کو گجرات واپس بلا لیا جائے –

ٹمکور۔  مخالف دستور رویہ اختیار کرنے والے ریاستی گورنر وجو بھائی والا کو فوراً واپس بلالیا جائے۔ عوام پرور تنظیموں کی جانب سے احتجاج کے دوران گورنر کو واپس بلا لینے کا مطالبہ کیاگیا ۔ شہر کے بی ایس این ایل دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے عوام پر ور تنظیموں کے اراکین اور قائدین نے گورنر کے خلاف نعرہ بازی کی۔ احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کے درے راج نے کہا کہ گورنر دستور کے دائرہ کار میں کام نہیں کررہے ہیں۔ دستور کی آشا کی مسلسل خلاف ورزی ہورہی ہے۔ ریاستی گورنر وجوبھائی بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ اور وزیراعظم نریندر مودی کے احکام کی پیروی کررہے ہیں۔ اس طرح ایک پارٹی کے ایجنٹ کے طور پر غیر دستوری رویہ اختیار کرنا گورنر کے عہدہ پر بدنما داغ ہے۔ بی رمیش نے کہا کہ مرکزی حکومت غیر دستوری رویہ اختیار کرتے ہوئے دستور کا قتل کررہی ہے، بڑے اور معمر لوگوں کے ساتھ عزت واحترام کے ساتھ پیش آنا چاہئے مگر نریندرمودی نے ایل کے اڈوانی کی توہین کرتے ہوئے انھیں ٹھکانے لگادیا ہے۔ اس کے علاوہ بہت سارے سینئر قائدین کو مودی نے کنارے لگادیا ہے۔ سی پی آئی کے قائد نے کہا کہ مودی ڈکٹیٹر شپ اختیار کرتے جارہے ہیں ، جس سے وزیراعظم کے عہدہ کاوقار مجروح ہورہا ہے ۔ وزیراعظم کا رویہ سڑک اور گلیوں میں جھگڑا کرنے والوں کی طرح ہوگیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: