سرورق / خبریں / رکن اسمبلی ناگیش نے ذہنی معذور بچوں کے ساتھ جنم دن منایا

رکن اسمبلی ناگیش نے ذہنی معذور بچوں کے ساتھ جنم دن منایا

ملباگل۔  (عمران خان) رکن اسمبلی ایچ ناگیش نے کہا کہ تعلقہ کے عوام کی توقع سے زیادہ مجھے حمایت ملی ہے اس سے ظاہر ہے کہ ترقی کے لئے کئی امیدیں مجھ سے وابستہ ہیں۔ بالخصوص نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے حلقہ میں صنعتوں کے قیام کے لئے منصوبہ مرتب کیا جانا ضروری ہے۔ اس کے لئے میں بھی بھرپور کوشش کروں گا۔ یہاں اپنے جنم دن کے موقع پر سرکاری اسپتال کے مریضوں میں پھل ، بریڈ وغیرہ تقسیم کرنے کے بعد ، کانت راج سرکل میں واقع ذہنی معذور بچوں کے اسکول میں بچوں کے ساتھ کیک کاٹ کر جشن مناتے ہوئے رکن اسمبلی نے اس خیال کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بچوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور ان بچوں کے لئے ہرممکن سہولتیں فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر وینکٹانارائن ، کے پی ٹی سی ایل منی راجو بلدیہ کے نامزد رکن میکانک سرینواس ، دیورایا سمدرا گرام پنچایت نائب صدر جمنہلی کرشنپا ودیگر موجود رہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: