سرورق / بین اقوامی / روہنگیا پناہ گزینوں اور انسانی حقوق کے معاملے پر اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کمشنر کے بیان کو ہندوستان نے رد کیا

روہنگیا پناہ گزینوں اور انسانی حقوق کے معاملے پر اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کمشنر کے بیان کو ہندوستان نے رد کیا


نئی دہلی / جنیوا، 12 ستمبر (یو این آئی) میانمار سے ہندوستان آنے والے روہنگیا پناہ گزینوں کے معاملے میں ہندوستان کے موقف کی مذمت کرنے سے متعلق اقوام انسانی حقوق کونسل کے سربراہ زید رعد الحسین کے بیان کو یہ کہہ کر سختی سے مسترد کردیا کہ حقوق انسانی کی پیمائش کسی سیاسی مفاد یا سہولت کا مسئلہ نہيں ہونی چاہئے۔
اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کونسل کے سربراہ نے اپنے بیان میں روہنگیا پناہ گزینوں کے مسئلے نمٹنے میں ہندوستان کے موقف کی تنقید کی ہے۔
اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے راجیو کے چندر نے انسانی حقوق کے سربراہ کے بيان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی پیمائش سیاسی نقطہ نظر یا سیاسی مفادات کی بنیاد پر نہیں ہو سکتی ہے اور ان کا یہ بیان کافی حیران کن ہے۔

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کیلی فورنیا میں آگ، ریاست کی تاریخ میں پانچویں خوفناک آتشزدگی –

لاس اینجلس، شمالی کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی شدید آگ پر ابھی تک قابو …

جواب دیں

%d bloggers like this: