سرورق / بین اقوامی / روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائی روکنے کے لئے میانمارکے پاس آخری موقع: گوٹیرس

روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائی روکنے کے لئے میانمارکے پاس آخری موقع: گوٹیرس

ہانگ کانگ، 17 ستمبر (یو این آئی)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیرس نے کہا کہ میانمار کی لیڈر آنگ سان سو چی کے پاس فوج کی جارحانہ کارروائی کو روکنے کا ‘ایک آخری موقع’ ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش ہجرت کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
مسٹر گوٹیرس نے بی بی سی کو بتایا کہ محترمہ سوچی کے پاس روہنگیا کے خلاف مہم کو روکنے کا ایک آخری موقع ہے۔
انہوں نے کہا ” میرا خیال ہے کہ اگر وہ موجودہ حالات کو نہیں بدلتی ہیں، تو سانحہ انتہائی خوفناک ہو گا اور بدقسمتی سے مجھے نہیں پتہ کہ اسے مستقبل میں کس طرح تبدیل کیا جا سکے گا؟ ” جنرل سکریٹری نے کہا کہ روہنگیا کے لوگوں کو گھر واپس جانے کی اجازت دی جانی چاہئے۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کیلی فورنیا میں آگ، ریاست کی تاریخ میں پانچویں خوفناک آتشزدگی –

لاس اینجلس، شمالی کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی شدید آگ پر ابھی تک قابو …

جواب دیں

%d bloggers like this: