سرورق / قومی / روہنگیا مسلمانوں کی سفاکانہ نسل کشی پر مسلم پرسنل لاء بورڈکی سردمہری افسوسناک: امام بخاری

روہنگیا مسلمانوں کی سفاکانہ نسل کشی پر مسلم پرسنل لاء بورڈکی سردمہری افسوسناک: امام بخاری

روہنگیا مسلمانوں کی سفاکانہ نسل کشی پر مسلم پرسنل لاء بورڈکی سردمہری افسوسناک: امام بخاری

 نئی دہلی13ستمبر(یو این آئی ) شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ کی سرد مہری کو مجرمانہ خاموشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے بھوپال اجلاس سے مسلمانوں کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔
مولانا بخاری نے آج یہاں جاری ایک بیان میں بھوپال میں منعقدہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مجلس عاملہ کے اجلاس کی کارروائی پر نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ بورڈ نے میانمارکے مسلمانوں کی سفاکانہ نسل کشی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرکے ملت کے ایک سنگین مسئلے کے تعلق سے اپنی سردمہری اور لاتعلقی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ اس نے طلاق ثلاثہ جیسے سنجیدہ مسئلے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی اپنی غیر سنجیدگی ظاہر کی ہے۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: