سرورق / کھیل / روہت شرما کی دھماکہ دار اننگ اور واشنگٹن کی جارحانہ گیند بازی کی بدولت ہندوستان فائنل میں داخل-

روہت شرما کی دھماکہ دار اننگ اور واشنگٹن کی جارحانہ گیند بازی کی بدولت ہندوستان فائنل میں داخل-

کولمبو: آخرکار کپتان روہت شرماطویل عرصہ کے بعد اپنے فارم میں لوٹ ہی آئے۔آج ان کی 89رنوں کی دھماکہ دار اننگ کی بدولت ہندوستان بنگلہ دیش کو 17رنوں شکست دے کر سہ رخی ٹونٹی ٹونٹی سیریز کے خطابی مقابلہ میں داخل ہوگیا۔ ہندوستان نے تین وکٹ پر 176رنوں کا چیلنج بھرا اسکور بنانے کے بعد بنگلہ دیش کو چھ وکٹ پر 159رنوں پر سمیٹ دیا۔ ہندوستان کی چار میچوں میں یہ تیسری جیت ہے ۔ اس کے ساتھ ہی وہ فائنل میں پہنچ گیا۔فائنل کی دوسری ٹیم کافیصلہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین آخری لیگ میچ سے ہوگا۔
ٹیم انڈیا کی جیت کے ہیرو ہٹ مین روہت شرما جو گزشتہ کافی عرصہ سے بلے سے جد و جہد کررہے تھے۔ انہوں نے اپنی طوفانی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61گیندوں پر 89رن کی اننگ میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ روہت شرمانے بائیں ہاتھ کے بلے باز سریش رینا(47)کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 9.2 اوور میں102رن کی ساجھے داری نبھائی۔ روہت ہندوستانی اننگ کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔
رینا نے بھی جارحانہ انداز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30گیندوں پر پانچ چوکے اور دو چھکے کی مدد سے 47رن بنائے۔ ہندوستان کا اسکور 190رن تک جاسکتا تھا لیکن روبیل حسین نے آخری اوور میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیااور صرف رن دیئے۔وہ آخری اوور کی پہلی گیند پر رینا کو باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے ۔ بعد ازاں آخری گیند پر 35رن میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
روہت نے بہترین کھیل جاری رکھتے ہوئے تینوں فارمیٹ میں پچھلی 17اننگ میں پہلی نصف سنچری بنائیانہوں نے جنوبی افریقہ کے دورہ میں ون ڈے سریز میں سنچری بنائی تھی۔ ٹونٹی ٹونٹی میں گزشتہ سات اننگ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 21رنوں کا تھا لیکن یہاں انہوں نے یکے بعد دیگرے زبردست چھکے لگائے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: