سرورق / کھیل / رونالڈونے پرتگال کے لئے امیدیں روشن کیں شاندار ہیڈرکی بدولت جیت۔مراقش عالمی کپ سے باہر

رونالڈونے پرتگال کے لئے امیدیں روشن کیں شاندار ہیڈرکی بدولت جیت۔مراقش عالمی کپ سے باہر

ماسکو، (یو این آئی) دنیا کے سب سے کرشمائی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کے ہیڈر سے کئے گئے زبردست گول کے دم پر پرتگال نے بدھ کو مراقش کو گروپ بی مقابلے میں1-0سے ہراکر فیفا عالمی کپ فٹبال ٹورنمنٹ میں اپنی پہلی جیت درج کی اور ناک آؤٹ دور میں جانے کی اپنی امیدوں کو قائم رکھا۔ پرتگال نے اسپین سے 3-3 کا ڈرا کھیلنے کے بعد مراقش کو 1-0 سے ہرایا اور اپنے پوائنٹ کی تعداد چارتک پہنچا دی۔ پرتگال کے ٹورنمنٹ میں اب تک کئے گئے چاروں گول رونالڈو کے کھاتے میں آئے ہیں۔ انہوں نے اسپین کے خلاف تین گول کئے تھے ۔رونالڈو نے میچ کے چوتھے منٹ میں ہی ہیڈر سے گول کرکے پرتگال کو جو سبقت دلائی وہ آخر تک قائم رہی۔ ایران کے ہاتھوں اپنا میچ گنوانے والی مراقش کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں بہتر کھیل پیش کیا لیکن تمام کوششوں کے باوجود اسے برابری کا گول نہیں مل سکا۔مراقش نے کئی مواقع گنوائے اور لگاتار دوسر ی بار ہار جھیلنے کے بعد اس کی ناک آؤٹ راؤنڈ میں جانے کی امیدیں ختم ہوگئیں ۔ مراقش ٹورنمنٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔دنیا کے بہترین اسٹرائیکر رونالڈو نے عالمی کپ میں اپنے گولزکی تعداد 7 تک پہنچا دی ہے ۔ انہوں نے گزشتہ 3عالمی کپوں میں ایک ایک گول کیا تھا۔ اس کپ میں چار گولوں کے ساتھ ہی رونالڈو کی طرف سے ایک عالمی کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے ۔ پرتگال کے یوسوبیا نے 1966 کے عالمی کپ میں 9 گول کئے تھے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

ٹیسٹ ٹیم میں کلدیپ كو موقع مل سکتا ہے : وراٹ

نوٹنگھم، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے شاندار آغاز سے پرجوش ہندوستانی کپتان وراٹ …

جواب دیں

%d bloggers like this: