سرورق / خبریں / روشن بیگ کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کی مانگ کو لیکر کانگریس قائدین کو مکتوب

روشن بیگ کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کی مانگ کو لیکر کانگریس قائدین کو مکتوب

بنگلورو۔؍رانچی (راست) ریاست میں کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت کے قیام کے ساتھ ہی سرکردہ مسلم رہنما جناب آر روشن بیگ کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کے مطالبہ میں شدت پیدا ہو گئی تھی،اب قومی سطح پر یہ مانگ کی جارہی ہے کہ تجربہ کار رہنما روشن بیگ کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔ کل ہند مجلس فلاح المسلمین رانچی کے جنرل سکریٹری وانٹرنیشنل پبلک ویلفےئر ٹرسٹ کے صدر مولانا محمد مشرف عالم قاسمی نے ایک اخباری بیان کے ذریعہ کانگریس و جے ڈی یس سربراہان سے مطالبہ کیا ہے کہ آر روشن بیگ کونائب وزیر اعلیٰ مقرر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی دوسری بڑی آبادی مسلمانوں کی ہے اور اس مرتبہ متحد ہوکر مسلمانوں نے کانگریس پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔ لہٰذا مسلمانوں کی نمائندگی کے طور پر جناب آر روشن بیگ کو موقع دیا جانا چاہئے۔ وہ ساتویں مرتبہ اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ مختلف شعبوں میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے مختلف قلمدان کامیابی کے ساتھ نبھائے ہیں اور ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردیا نبھایا ہے۔ خصوصی طو رپر کرناٹک کی حج خدمات نہ صرف ملک بلکہ بیرون ممالک میں بھی مثالی قرار دی جاتی ہے۔ مولانا مشرف عالم قاسمی نے بتایا کہ اس خصوص میں وہ یو پی اے کی چیرپرسن سونیا گاندھی اور اے آئی سی سی صدر راہل گاندھی کو مکتوب روانہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مخلوط حکومت میں دو نائب وزیر اعلیٰ کا جواز دستور میں بھی موجود ہے۔ ایسے میں نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ مسلمانوں کا حق بنتا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: