سرورق / بین اقوامی / روس کا امریکہ کو شام میں کارروائی سے بچنے کا مشورہ –

روس کا امریکہ کو شام میں کارروائی سے بچنے کا مشورہ –

اقوام متحدہ، اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویسلي نیبنجیانے امریکہ سے شام میں کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی سے بچنے کی اپیل کی ہے۔ شام میں ہوئے مبینہ کیمیائی حملہ کے بعد امریکہ وہاں فوجی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
مسٹر نیبنجیانے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی سے کہا’’شام میں مشتبہ کیمیائی حملہ کے بعد پیداہونے والے خطرات سے ہم سب فکر مند ہیں، کیونکہ ہم خود کو بہت ہی المناک اور سنگین واقعات کی دہلیز پر دیکھ سکتے ہیں‘‘۔ روسی سفیر نے محترمہ ہیلی سے کہا، “میں آپ سے دوبارہ شام کو لے کر بنائی جا رہی حکمت عملی منسوخ کرنے کی اپیل کرتا ہوں‘‘۔
اس سے پہلے شام میں ہوئے مبینہ کیمیائی حملے کو لے کر سلامتی کونسل میں تیسرے قرارداد پر بھی اتفاق رائے پیدا نہیں کیا جاسکا۔ قابل غور ہے کہ ہفتہ کو شام میں باغیوں کے کنٹرول والے ڈوما شہر میں ہوئے مبینہ کیمیائی حملہ میں بہت سے لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: