سرورق / بین اقوامی / روس نے شام میں اپنے فوجی اڈے کے نزدیک نامعلوم ڈرون کو مار گرایا –

روس نے شام میں اپنے فوجی اڈے کے نزدیک نامعلوم ڈرون کو مار گرایا –

ماسکو، روسی فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ شام میں اپنے فوجی اڈے کے نزدیک آنے والے ایک نامعلوم ڈرون کو تباہ کردیا گیا ہے۔ روسی انٹرفیکس ایجنسی نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔
فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حمیم میں واقع روسی فوجی اڈے پر معمول کے مطابق کام ہورہاہے اور ڈرون کو مار گرانے سے کوئی ہلاکت یا نقصان نہيں ہوا ہے۔ شامی حقوق انسانی کی مبصر تنظیم نے بتایا کہ فوجی اڈے کے نزدیک دھماکے کی آواز سنی گئی ، جو روسی فضائیہ کی طرف سے دفاعی حملے میں دھماکے کی آواز آتی ہوئی معلوم ہوئی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: