سرورق / خبریں / رواں مالی برس میں ہندستان کی شرح نمو 7.4فیصد رہنے کا اندازہ : ارجیت پٹیل

رواں مالی برس میں ہندستان کی شرح نمو 7.4فیصد رہنے کا اندازہ : ارجیت پٹیل

نئی دہلی، ریزرو بینک کے گورنر ارجیت پٹیل نے رواں مالی برس میں ملک کی شرح نمو 7.4فیصد رہنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔ امریکہ کے واشنگٹن میں کل بین الاقوامی مانیٹری مالیاتی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پٹیل نے کہاکہ مالی برس 2017-18میں ہندستانی معیشت کی کارکردگی اچھی رہی۔ حالانکہ مجموعی گھریلو شرح نمو اس سے پہلے کے مالی برس کے مقابلہ میں 7.1سے کم ہوکر 6.6فیصد رہی لیکن برس کی آخری چھ ماہی میں سرمایہ کاری بڑھنے سے معیشت میں نئی مضبوطی آئی۔ آر بی آئی کے گورنر نے کہاکہ رواں مالی برس میں کئی اسباب سے شرح نمو میں تیزی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ عالمی مانگ میں اب بہتری آئی ہے جس سے برآمد کو فروغ ملے گا اور نئی مانگ بڑھے گی۔ اس سے شرح نمو میں تیزی آئے گی۔ اس کے علاوہ مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں تیزی رہنے ، فروخت بڑھنے، صلاحیتوں کا بہتر استعمال، خدمات شعبہ کی سرگرمیوں میں تیزی رہنے اور ریکارڈ فصل پیداوار سے سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری آئی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: