سرورق / کھیل / رن آؤٹ سے متعلق شاستری کی کھلاڑیوں کو ہدایت –

رن آؤٹ سے متعلق شاستری کی کھلاڑیوں کو ہدایت –

جوہانسبرگ، 22 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ روی شاستری نے اپنے کھلاڑیوں کو واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ انہیں ٹسٹ میچ میں اسکول کے بچوں کی طرح رن آؤٹ نہیں ہونا ہے اور کیچ ڈراپ نہیں کرنے ہیں۔شاستری نے بدھ سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹسٹ سے قبل آج پریس کانفرنس میں اس بات پر کافی افسوس کا اظہار کیا کہ سینچورین کے دوسرے ٹسٹ میں ہندوستانی بلے باز رن آؤٹ ہوئے اور انہوں نے کیچ چھوڑے ۔کوچ نے سینچورین ٹسٹ میں چتیشور پجارا کے دو بار رن آؤٹ ہونے اور ہاردک پانڈیا کے بھی اتفاق سے رن آؤٹ ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ بڑا دکھ ہوتا ہے اور بڑا برا بھی لگتا ہے ۔ایک تو یہاں حالات بہت مشکل ہیں اور دوسرے اگر آپ اس طرح اپنا وکٹ گنوا دیتے ہیں تو ٹیم کی مشکلیں بڑھ جاتی ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ کھلاڑی تیسرے ٹسٹ میں اس طرح کی غلطیوں کو نہیں دوھرائیں گے ۔شاستری نے ساتھ ہی کہا کہ لڑکوں کو کہہ دیا گیا ہے کہ اس طرح کی غلطی برداشت نہیں ہوگی. دونوں ٹیموں کے درمیان زیادہ بڑا فاصلہ نہیں ہے اور ایسی غلطیوں نے ہمیں زیادہ چوٹ پہنچائی ہے ۔مجھے امید ہے کہ کوئی کھلاڑی اس طرح کی اسکول کے بچوں جیسی غلطیاں نہیں کرے گا۔شاستری نے تیسرے ٹسٹ میں واپسی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم جیت سکتے ہیں۔اگر آپ یقین نہیں کریں گے تو آپ نہیں جیتیں گے ۔ہم نے پہلے دونوں ٹسٹ میچوں میں مواقع بنائے تھے اور کچھ مواقع پر ہم نے دکھایا تھا کہ ہم نمبر ون ٹیم کی طرح کھیل رہے ہیں جو بیرون ملک زیادہ تر ٹیمیں نہیں کر پاتیں۔لیکن ہم نے ان مواقع کا فائدہ نہیں اٹھایا۔چیف کوچ نے ملکی اور غیر ملکی حالات پر کہا کہ گھریلو حالات کے بارے میں ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں۔لیکن بیرون ملک حالات مختلف ہوتے ہیں-

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: