سرورق / خبریں / رمضان سے عیدالاضحی تک’’ کرناٹک کے ووڈا فون صارفین‘‘ کیلئے خصوصی پیش کش

رمضان سے عیدالاضحی تک’’ کرناٹک کے ووڈا فون صارفین‘‘ کیلئے خصوصی پیش کش

بنگلورو۔ ووڈا فون انڈیا نے اپنی خصوصی پیش کش ’’رمضان سے عیدالاضحی تک‘‘ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 509؍ کے ریچارج پر یومیہ ان لمیٹڈ کالنگ پلس 1.4جی بی ڈیٹا 90؍ دنوں کے لئے پیش کش کی گئی ہے۔ رمضان المبارک کے موقع پر 16؍ مئی 2018ء او ر ماہ اگست میں عیدالاضحی تک ووڈا فون کے صارفین اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ کرناٹک کے ووڈا فون کے صارفین اس عرصہ میں غیر محدود مفت کالنگ کے علاوہ روزانہ 1.4؍ جی بی ڈیٹا کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ اس کی دوسری دلچسپ خصوصیت یہ ہے کہ صارفین ووڈا فون پلے ایپ ڈاؤن کرسکتے ہیں جس کے ذریعہ وہ راست طور پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا نظارہ کرسکتے ہیں۔ کرناٹک ووڈا فون انڈیا کے سربراہ امیت کپور نے اس سلسلہ میں بتایا کہ ماہ صیام کے اس مبارک مہینہ میں ووڈا فون کرناٹک کے تمام رہائشیوں کو رمضان المبارک باد پیش کرتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے صارفین کو رمضان المبارک کے مہینہ میں اورعیدالاضحی کے موقع پر اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے جڑے رہنے کا موقع فراہم کرنے کے مقصد سے ووڈا فون نے اپنی نوعیت کی اس پہلی پیش کش ’’رمضان سے عیدالاضحی تک 509 ریچارج‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ووڈا فون کے صارفین رمضان کے دو خصوصی پلانس سے بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ جس کے تحت 569؍ روپئے پر 84؍ دنوں تک ان لمیٹڈ کالس اور 3؍ جی بی موبائل ڈیٹا حاصل کرسکتے ہیں۔ اور 511؍ روپئے پر 2 جی بی ہردن موبائل ڈیٹا حاصل کرسکتے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: