سرورق / خبریں / رمضان المبارک: آخری عشرہ عبادتوں اور مغفرتِ خداوندی کی طلب میں گزاریں:مولانااسرارالحق قاسمی

رمضان المبارک: آخری عشرہ عبادتوں اور مغفرتِ خداوندی کی طلب میں گزاریں:مولانااسرارالحق قاسمی

نئی دہلی, رمضان المبارک کا مہینہ اپنی تمام تر برکتوں رحمتوں اور اللہ تعالیٰ کے بے پناہ انعامات کے ساتھ ہمارے اوپر سایہ فگن ہے اور اب اس ماہِ مبارک کے مکمل ہونے میں محض چند ایام رہ گئے ہیں ،ہمیں کوشش کرنی چاہیے ان چند دنوں میں زیادہ سے زیادہ اللہ تبارک و تعالیٰ کو راضی کریں، گناہوں سے توبہ و استغفار کریں اور اللہ کے حضور سجدہ ریزہوکر خیر کی طلب کریں۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین وممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مولاناقاسمی نے کہاکہ جس مہینے میں قرآن کا نزول ہوا ہو، اس کی فضیلت کا کیا ٹھکانہ ہوسکتا ہے،اسی طرح اس مہینے کے تینوں عشروں کی بھی اپنی اپنی فضیلت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی خوش نصیب انسان نے ماہ رمضان کوپالیا اور اسے رمضان کے تقاضوں کے مطابق گزارلیا تو یہ اس کے لیے بہت بڑی سعادت کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہینے کو شرعی تقاضوں کے مطابق گزاریں ، زیادہ سے عبادت کریں،ذکر کریں ، تلاوت کلام پاک کریں،ساتھ ہی گناہوں سے پر ہیز کریں ۔مولانا قاسمی نے کہاکہ اس مہینے میں انجام دینے والی عبادتیں اور اعمالِ خیر ہمارے بے شمار اجروثواب اور اللہ کی رضامندی و خوشنودی کا سبب بنیں گی اور آئندہ بھی اللہ تعالیٰ ہمیں اچھے اعمال و عبادات کی توفیق عطافرمائے گا۔
مولانانے آخری عشرے کے پیش نظر اعتکاف اور شب قدر کی تلاش کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ اعتکاف نہایت فضیلت والا عمل ہے اور اسی طرح جس شخص کو شب قدر میں عبادت کرنے کی توفیق حاصل گئی تو گویا اس نے ہزارمہینے تک عبادت کی ،لہذا ہمیں اس عشرے میں زیادہ سے زیادہ عبادتوں کااہتمام کرنا چاہیے۔ مولانا اسرارالحق نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہینے کی اپنی خاص دعاؤں میں دنیابھر کے مظلوم مسلمانوں کویاد رکھیں اور ساتھ ہی ہندوستان میں امن و امان اور اتحاد و ہم آہنگی کے لیے دعاء فرمائیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: