سرورق / قومی / رعیت سنگھا کے صدریم ای پی کے امیدوار ہوں گے؟

رعیت سنگھا کے صدریم ای پی کے امیدوار ہوں گے؟

بنگارپیٹ :یہاں کے کولار روڈپرواقع پتراکرتاکلب میں آج اخباری کانفرنس منعقد کی گئی جس میں بنگارپیٹ تعلقہ رعیت سنگھا کے صدر مرگل سرینواس نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 5سال میں بنگارپیٹ تعلقہ کے کئے کافی حد تک بنگارپیٹ کے رکن اسمبلی یس ین نارائن سوامی نے ترقیاتی کاموں کے لئے کافی جدوجہد کی ہے، مگر پھر بھی بنگارپیٹ تعلقہ میں کمی محسوس ہورہی ہے ۔ بہت سے دیہات میں اب بھی سڑکوں کے تعمیراتی کام باقی ہیں، اورمقامی رکن اسمبلی نے غریب اورمستحق افراد کے لئے کچھ بھی نہیں کیاہے، اس لئے انہوں نے 12مئی کوہونے والے اسمبلی انتخابات میں بنگارپیٹ حلقہ کے لئے آل انڈیا مہیلا ایمپاورمنٹ پارٹی (یم ای پی) کے فریق سے امیدواری کی کوشش کررہے ہیں۔ اورانہیں یقین ہے کہ بنگارپیٹ حلقے کے لئے وہ بہت جلد یم ای پی کے امیدوار بھی ہوں گے۔ اس موقع پر آل انڈیا مہیلا ایمپاورمنٹ پارٹی کے مشاہدجناب یس وی محمد ضمیر نے کہاکہ ہیراگروپ آف کمپنیز کی چیرمین ڈاکٹر نوہیرا شیخ تجارتی میدان پربہت کامیاب بزنس ویمن ہیں۔ اوراب ان کی نگاہ ریاستی اسمبلی انتخابات پرہے اور بہت جلد وہ شہربنگارپیٹ کابھی دورہ کریں گے۔ مسٹرضمیر نے کہا بنگارپیٹ حلقے کے لئے یم ای پی امیدوار کے لئے مرگل سرینواس کانام اعلان ہواہے۔ اوربہت جلد تعلقہ ٹی یس یس کے صدر اعظم شریف، بنگارپیٹ تعلقہ یم ای پی کے صدر عظمت اللہ خان، ریاست رعیت سنگھا کے صدرنارائن گوڈا کے علاوہ اوربھی دیگر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: