سرورق / بین اقوامی / رجحانات میں نواز کی پارٹی پیچھے ، عمران کی پی ٹی آئی 113 سیٹو ں پر آگے –

رجحانات میں نواز کی پارٹی پیچھے ، عمران کی پی ٹی آئی 113 سیٹو ں پر آگے –

اسلام آباد، پاکستان کے میں عام انتخابات کی گنتی میں سابق کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خان کی پارٹی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دیگر پارٹیوں کے مقابلے میں کافی آگے چل رہی ہے اور اسے 113سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔

پاکستان کے ڈان اخبار کے مطابق 272 سیٹوں کے ملے رجحانات میں پی ٹی آئی 113 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے ۔ جبکہ پارٹی بدعنوانی کے معاملے میں جیل کی سزا کاٹ رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان مسلم لیگ نواز سے 66سیٹوں سے آگے نکل گئی ہے۔ عمران کی پارٹی کو 96 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔ نواز کی پارٹی کو 66 سیٹوں پر جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی 39 پر آگے ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں قومی اسمبلی کی 272سیٹوں کے لئے بدھ کو انتخابات ہوئے تھے اور سخت سیکورٹی کے درمیان کل ہی ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی تھی۔ ملک بھر میں 371000 فوجی تعینات کئے گئے ہیں جو سال 2013 میں انتخابات کے دوران تعینات کئے گئے فوجیوں کی تعداد سے تقریباً پانچ گنا زیادہ ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: