سرورق / خبریں / راہل گاندھی نے دادای کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرناٹک کی مشہور مندرکا دورہ کیا-

راہل گاندھی نے دادای کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرناٹک کی مشہور مندرکا دورہ کیا-

چکمگلور(کرناٹک)، کرناٹک اسمبلی کے انتخابات کیلئے مہم کے حصہ کے طورپر کانگریس کے صدرراہل گاندھی نے اپنی دادی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرناٹک کی مشہور مندر کا دورہ کیا۔راہل گاندھی نے شارداپیٹھ کی شرادمبامندر کا دورہ کیا اور سرنگیری مٹھ کے ارکان سے ملاقات کی۔راہل گاندھی کی دادی و سابق وزیراعظم اندراگاندھی نے اپنے سیاسی کیرئیر کے احیا کے لئے 1978کے انتخابات سے قبل بھی اسی مندر کا دورہ کیا تھا۔ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے سبب اندراگاندھی کی شبیہ کافی متاثر ہوئی تھی اور ان کو انتخابات میں شکست ہوئی تھی ۔1978میں چکمگلور کے ضمنی انتخابات میں اندراگاندھی کو کامیابی ملی تھی ۔
اس ضمنی انتخاب میں کامیابی سے پہلے اندراگاندھی نے سادھووں کا آشیرواد لیاتھا۔دو سال بعد وہ پارٹی کے احیا میں بھی کامیاب رہی تھیں ۔اس وقت کے کرناٹک کے وزیراعلی ڈی دیوراج نے اندراگاندھی کو وعدہ کیا تھا کہ کانگریس اپنا کھویا ہوا مقام واپس لے گی۔راہل گاندھی بھی اب اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔کرناٹک ہی کانگریس کے لئے ایک امید کی کرن ہے کیونکہ 2014کے انتخابات کے بعد سوائے پنجاب کے کانگریس کو ہر ریاست میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کرناٹک کے موجود ہ وزیراعلی سدارامیا پسماندہ طبقات،دلتوں اور اقلیتوں کے چیمپین سمجھے جاتے ہیں ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: