سرورق / خبریں / راہل گاندھی نے جے ڈی ایس کے مضبوط قلعہ کو چھیڑا ہے ہاسن میں منعقدہ وکاس پروا کنونشن سے کمار سوامی کا خطاب-

راہل گاندھی نے جے ڈی ایس کے مضبوط قلعہ کو چھیڑا ہے ہاسن میں منعقدہ وکاس پروا کنونشن سے کمار سوامی کا خطاب-

ہاسن: اے آئی سی سی صدر راہل گاندھی نے ہاسن ضلع کا دورہ کر کے جے ڈ ی ایس کا مضبوط قلعہ ہونے کا لیبل کہاں ہے کا سوال کر کے ضلع کے عوام کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔ جے ڈی ایس کے اقتدار میں آنے کے فوری بعد کسانوں کے سبھی قرض معاف کردیئے جائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ نئی زرعی پالیسی جاری کی جائے گی۔ یہ بات سابق وزیر اعلیٰ وجے ڈی ایس کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے کہی۔انہوں نے یہاں ڈسٹرکٹ اسٹیڈیم میں گزشتہ روز منعقدہ جے ڈی ایس کے وکاس پروا سماویش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی دونوں بڑی قومی سیاسی پارٹیوں نے ریاست کے عوام کے بارے میں کسی بھی طرح کی بحث نہیں کی۔ چند دن قبل ہاسن کا دورہ کر کے راہل گاندھی نے صرف ہماری پارٹی کے خلاف تنقید کی ہے۔ راہل گاندھی کے پاس جے ڈی ایس کے بارے میں بات کرنے کیلئے وقت ہے مگر کسانوں کے بارے میں کچھ بھی کہنے کیلئے وقت نہیں ہے۔ ہاسن ضلع کو جے ڈی ایس کا مضبوط قلعہ قرار دینے کیلئے لیبل کہاں ہے۔ یہ کہہ کر ضلع کے عوام کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ اس کا جواب راہل گاندھی کو اس وکاس پروا کنونشن کے ذریعہ عوام نے دے دیا ہے۔ آئندہ دنوں میں ہاسن ضلع کے جملہ سات اسمبلی حلقوں میں بھی پارٹی امیدواروں کی جیت درج کراکے راہل گاندھی کو ثبوت پیش کیا جائے گا۔کمار سوامی نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی صرف اپنے مفاد کی خاطر انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ نہ کہ عوام کی بھلائی کیلئے ۔ مسلسل ریاست کا دورہ کررہے کانگریس صدر راہل گاندھی کو آج تک ناریل ، آلو، ادرک، ہلدی، کافی اور ایلائچی کی فصلوں کی تباہی اور کاشتکاروں کے مسائل کے بارے میں کوئی جانکاری حاصل نہیں ہوسکی۔14مئی 2018 کے بعد ریاست میں جنتا دل (ایس) کی عوام دوست حکومت اقتدار میں آئے گی۔ اور جے ڈی ایس کے اقتدار میں آنے کے فوری بعد کسانوں کے سارے قرض معاف کردیئے جائیں گے۔ اور فصلوں کی تباہی کیلئے ضروری معاوضہ بھی فراہم کیا جائے گا۔جے ڈی ایس صدر نے مزید کہا کہ حاملہ اور زچہ خواتین کیلئے، عمر رسیدہ افراد کیلئے اور دیگر معذور و پسماندہ طبقات کی معاشی ترقی کیلئے مالی امداد فراہم کرنے اور ماہانہ وظیفہ دیئے جانے کے بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔ضلع کی مقدس سر زمین پر جنم لے کر اس ریاست کے عوام کی خدمت کرنے کو اپنا اولین فرض سمجھتا ہوں اور میرے والد بزرگوار ایچ ڈی دیوے گوڈا اور میری ماں چنما کی بھی یہی خواہش ہے کہ میں غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کا ہمدرد بن کر کام کروں۔ دیوے گوڈا اپنے 60سالہ سیاسی سفر میں کئی فلاحی و ترقیاتی کام کئے ہیں۔ان ہی کے نقش قدم پر چل کر ریاست کو ترقی کی جانب لے جانے کی کوشش کروں گا۔ہاسن ضلع کی ترقی کے معاملے میں میرے بھائی ایچ ڈی ریونا نے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔ بقیہ کاموں کو مکمل کرنے کیلئے پھر سے ریاست کے عوام جے ڈی ایس کو 113 حلقوں میں کامیابی دلا کر خدمت کرنے کا موقع دیں اور ہاسن ضلع کے ساتوں اسمبلی حلقوں میں جے ڈی ایس امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنا کر کانگریس صدر راہل گاندھی کے سوال کا جواب دیں۔دیوے گوڈا کی طرف سے ہاسن ضلع کے ساتوں اسمبلی حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ہاسن ضلع کے ہولے نرسی پورہ اسمبلی حلقہ سے ایچ ڈی ریونا، ارسی کیرے اسمبلی حلقہ سے کے ایم شیوالنگے گوڈا، ارکل گڑھ حلقہ سے اے ٹی رام سوامی، ہاسن اسمبلی حلقہ سے ایچ ایس پرکاش، چنارایاپٹن اسمبلی حلقہ سے سی این بال کرشنا، سکلیشپور حلقہ سے ایچ کے کمار سوامی اور بیلور سے لنگیش کے نام شامل ہیں۔سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع کے ساتوں اسمبلی حلقوں میں جے ڈی ایس امیدواروں کو کامیاب بنا کر ثابت کریں کہ ہم کسانوں کے حق میں ہیں۔آج کے اس کنونشن کے درمیان بارش کا ہونا اچھا شگون ہے۔دیوے گوڈا کی سیاست کو ختم کرنے کا بیان جو راہل گاندھی اور سدارامیا نے دیا تھا اس کا جواب بھی یہاں جمع شدہ عوام ہی ہیں۔ضلع کے عوام نے مجھے ملک کے وزیر اعظم کے عہدے تک پہنچنے کا موقع فراہم کیا جب تک میری سانس باقی ہے میں ضلع کے عوام کے احسان کا بدلہ چکانے کیلئے مسلسل کوشش کرتا رہوں گا۔اس موقع پر سابق ریاستی وزراء ایچ ڈی ریونا، بنڈپا قاسم پور، پی جی آر سندھیا، ایچ وشواناتھ، ظفر اللہ خان، شرونا کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: