سرورق / خبریں / راہل کوغیرملکی بتانے والے لیڈرکومایاوتی نے پارٹی سے باہرکیا –

راہل کوغیرملکی بتانے والے لیڈرکومایاوتی نے پارٹی سے باہرکیا –

لکھنؤ۔ (آئی این ایس)بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدرمایاوتی نے پارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر جے پرکاش سنگھ کو معطل کردیا ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ مجھے اطلاع ملی کہ پیرکو لکھن�ؤمیں ہوئے کارکنان اجلاس میں جے پرکاش سنگھ نے پارٹی کے نظریہ کے خلاف تقریرکی اور اپوزیشن جماعتوں کے سینئرلیڈروں کے خلاف ذاتی تبصرہ کیا۔مایاوتی نے واضح کیا کہ یہ جے پرکاش سنگھ کی ذاتی رائے ہے۔ بی ایس پی کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ اس وجہ سے جے پرکاش سنگھ کو فوری طورپران کے عہدے سے ہٹایا جاتا ہے۔لکھنؤ واقع اندرا گاندھی فاؤنڈیشن میں منعقدہ بی ایس پی کارکنان کے اجلاس میں پارٹی کے نیشنل کوآرڈینیٹر جے پرکاش سنگھ اورویرسنگھ نے راہل گاندھی پرتبصرہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ راہل گاندھی کی ماں سونیا گاندھی غیرملکی نژاد ہیں، لہٰذا راہل گاندھی کبھی بھی ملک کے وزیراعظم نہیں بن سکتے ہیں۔ دونوں لیڈروں کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت کا مطالبہ ہے کہ مایاوتی ملک کی وزیراعظم بنیں۔بتایاجارہا ہے کہ جے پرکاش سنگھ کا یہی بیان ان کے خلاف گیا۔ مایاوتی نے ان کے خلاف فوری اثرسے کارروائی کرتے ہوئے انہیں قومی کوآرڈینیٹر کے عہدہ سے ہٹا دیا۔ مایاوتی نے اس دوران پارٹی لیڈروں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اترپردیش یا ملک کی کسی بھی ریاست میں اتحاد کولے کرکوئی بھی بیان بازی نہ کریں۔ اس موضوع کو وہ پارٹی ہائی کمان پر چھوڑدیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: