سرورق / خبریں / راہل کا دورہ کولار ۔ چکبالاپور سے کانگریسی رہنماؤں کے اختلافات دورہوں گے؟

راہل کا دورہ کولار ۔ چکبالاپور سے کانگریسی رہنماؤں کے اختلافات دورہوں گے؟

کولار :اے آئی سی سی صدرراہل گاندھی 7؍اپریل بروزہفتہ کولار ضلع کے دورہ پر آرہے ہیں اس سلسلہ میں ضَلع کے کانگریس کارکن امیدکررہے ہیں کہ شاید ضلع کے کانگریسی رہنماؤں کے درمیان اختلافات دورہوسکتے ہیں۔ کولار ضلع کے 6؍اسمبلی حلقہ جات میں کانگریس مضبوط تونظر آرہی ہے لیکن پارٹی کے اندرونی اختلافات سے پارٹی کارکن الجھن کاشکار ہیں ، ضلع نگراں کار وزیر رمیش کمار اوررکن پارلیمان کے ایچ منی اپا کے درمیان خلیج بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے تمام حلقوں میں کانگریس میں پارٹی بازی شروع ہوگئی ہے ۔ کارکنوں کوامید ہے کہ اگرپارٹی رہنمااور کارکن متحدہ طورپر کام کریں تو تمام 6حلقوں میں پارٹی کوجیت حاصل ہوسکتی ہے لیکن ضروری ہے کہ پارٹی رہنما بالخصوص رمیش کمار اورمنی اپا اپنی انانیت کوچھوڑکر پارٹی کے مفاد میں کام کریں۔ بتایاجاتاہے کہ کولار ضلع کانگریس کی قیادت سنبھالنے کیلئے ضلع نگراں کار وزیر اورمنی اپا کے درمیان بھاری تنازعہ ہے اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں وکارکنوں کوغیرضروری طورپر اس میں ملوث ہوناپڑرہاہے جبکہ پارٹی ٹکٹ کے خواہشمندوں کو دونوں کی ضرورت ہے اس لئے وہ بے حد پریشان نظرآرہے ہیں۔راہل گاندھی کے دورہ ضلع کے ابتداء میں ملباگل، کے جی یف، بنگارپیٹ اورمالور کے بعدضلع کے نرساپور ہوتے ہوئے چکبالاپور کادورہ مقررکیاگیاہے لیکن اس میں بھی رمیش کمار اورمنی اپا پرالزامات عائد کئے جارہے ہیں کہ ان کی مرضی کے تحت دورہ کے مقامات کوطئے کیاگیاہے۔ بتایاجاتاہے کہ راہل گاندھی کے دورہ کولاروچکبالاپور کی تیاریوں کاجائزہ لینے کے دوران بھی گروہ بندی دیکھی گئی اورایک مقام پر کارکنوں کے اجلاس میں شرکت کی منی اپا کواجازت نہ دینے کامطالبہ کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں نے ان کاگھیراؤ کیااورپولیس کولاٹھی چارج کرنا پڑا۔ اسی طرح رمیش کمارنے بھی علاحدہ اجلاس منعقد کیاتھا۔ اب دیکھنا ہے کہ راہل گاندھی کے دورہ کے موقع پر دونوں گروپوں کے رہنماء کارکن اتحاد کامظاہرہ کریں گے یانہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: