سرورق / قومی / راہل نے ہماچل کی حکومت کو گجرات سے بہتر بتایا

راہل نے ہماچل کی حکومت کو گجرات سے بہتر بتایا

راہل نے ہماچل کی حکومت کو گجرات سے بہتر بتایا

شملہ، 7 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج بی جے پی حکومت والی ریاستوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے ترقی کے لحاظ سے ہماچل پردیش کو گجرات سے بہتر ریاست بتایا اور وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ کو ساتویں بار پارٹی کا وزیر اعلی کے عہدے کا امیدوار قرار دیا۔
مسٹر گاندھی نے آج یہاں ہماچل پردیش کے منڈی میں ایک عام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی ویر بھدر حکومت نے گزشتہ چار سال میں 70،000 نوجوانوں کو روزگار دیا ہے، جبکہ گجرات حکومت نے صرف 10،000 روزگار پیدا کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ویربھدر حکومت نے گزشتہ چار سالوں میں 1500 تعلیمی ادارے اور 350 طبی ادارے کھولے جبکہ گجرات میں کوئی نیا ادارہ نہیں کھولا گیا۔

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: