سرورق / خبریں / راہل نے معاشی عدم مساوات پر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا-

راہل نے معاشی عدم مساوات پر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا-

نئی دہلی:23؍جنوری(پی ٹی آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے ملک میں پھیلی معاشی عدم مساوات کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ داوس میں عالمی برادری کے سامنے یہ بتائیں کہ ملک کی ایک فیصد آبادی کے پاس ہی کل املاک کا73؍فیصد حصہ کیوں ہے ؟ راہل گاندھی نے سوئٹزرلینڈ کے داؤس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں مسٹر مودی کی تقریر کے بعد ٹوئیٹ کرکے یہ سوال کیا۔ انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم، سوئٹزرلینڈ میں آپ کا خیرمقدم براہ مہربانی داوس میں بتائیں کہ ہندوستان کے ایک فیصد لوگوں کے پاس کل آمدنی کا73؍فیصد حصہ کیوں چلاجاتا ہے ؟ مسٹر راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں ایک ہوٹل کے اندر امیر لوگ مختلف طرح کے کھانے سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور غریب طبقے کی ایک بچی ہوٹل کے باہر شیشے سے ان کو للچاتی نظروں سے دیکھ رہی ہے ۔ راہل گاندھی نے مسٹر مودی کو مخاطب کرکے لکھا ہے کہ میں آپ کے حوالے کے لئے ایک رپورٹ بھی منسلک کر رہا ہوں۔ گاندھی نے آکسفیم انٹرنیشنل کی طرف سے کل جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ کو منسلک کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی67؍کروڑ آبادی غریب ہے اور گزشتہ سال اس آبادی کی آمدنی میں صرف ایک فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ ایک فیصد امیر ترین آبادی کے پاس آمدنی کا73؍فیصد حصہ گیا ہے-

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: